Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ: طیارہ گر کے تباہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ادارہ پولیس نے اس ریاست کے جنوبی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں واقع اورنج کینٹی کے شہر فولرٹن کے ایک تجارتی گودام پر آر وی دس ماڈل کا ایک طیارہ گرنے کے نتیجے ميں دو افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ طیارہ گرنے کے وقت گودام کی عمارت میں تقریبا سو افراد موجود تھے جنھیں باہر نکال لیا گيا ہے۔ شہر نیویارک کے کوئینز محلے میں بھی یکم جنوری کو فائرنگ کے واقعے میں گيارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

ٹیگس