لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے سامنے کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
سحرنیوز/دنیا: سحاب نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ریاست نیواڈا میں لاس ویگاس پولیس اور فائر بریگيڈ کے حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے کار کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر کی جارہی ہے۔ادھر امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں گيارہ افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں لوگ نائٹ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔