افغانستان میں طالبان اورسکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی مشکوک ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
داعش دہشتگرد گروہ نے چیچنیا میں روسی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اس حملے میں دو روسی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔
امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ریاست الینوئس کے شہر راک فورڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسانوں کی طرف سے جاری احتجاج کے درمیان یونائیٹڈ فارمرس فرنٹ کی جانب سے حکومت کے ساتھ 29 دسمبر کو بات چیت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے اور بڑھنے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔