کشمیر میں ایک عسکریت پسند جاں بحق
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کی تحویل سے ایک پستول اور کچھ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کیشوا چھترا گام گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا عسکریت پسند حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا اور وہ گزشتہ شب ایک عام شہری پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس کی تحویل سے ایک پستول اور کچھ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت عنایت اشرف ڈار ساکن کیشوا شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔