اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے اور یہاں سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کی قومی روبوٹکس ٹیم نے 7 سے 17 سال کی عمر کے گروپ میں عالمی چیمپئن شپ کا رنر اپ ٹائٹل جیت لیا۔
ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر والے مریضوں کے بچوں میں بائپولر ڈس آرڈر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور دماغی صحت کے مسائل اور طرز عمل کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ نے یوکرین کے وزیر دفاع سے رابطہ برقرار کر کے یوکرین کے لئے واشنگٹن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے چینی وفد سے ملاقات میں منصفانہ اور پائدار امن کے حصول کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات پر اپنے ملک کی آمادگی کی خبر دی ہے۔
روس نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی شرکت کے موقف پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ انہوں نے ہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی اور مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر نے دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے سربراہوں اور اعلی عہدیداروں کے ٹیلی فونی رابطوں اور مکتوب پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور دوستانہ روابط کا فروغ نئی حکومت کی اسٹریٹیجی ہوگی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو عالمی امن اور استحکام کےلیے خطرہ ہے, امریکی زیرقیادت فوجی بلاک یورپ اور ایشیا میں گڑبڑ کرنا بند کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر نے چینی صدر سے ملاقات میں ایران اور چین کے باہمی تعلقات کی اہمیت اور ان میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔