Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • چین بھی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ملکوں پر  ٹرمپ کے ٹیرف کا مخالف ہے

چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کرنے والے ممالک پر امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کا مخالف ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  چین کی حکومت نے واضح طور پر ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کرنے والے ممالک کے خلاف 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی مخالفت کی ہے۔

چین کا یہ نیا موقف ایسے میں سامنے آیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو نینگ نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر کل ایک پریس بریفنگ کے دوران سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ عالمی روابط کے دائرے میں دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اوردھونس دھمکی کا سخت مخالف ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی حاکمیت اور سلامتی کا تحفظ عالمی قوانین کے دائرے میں ہونا چاہئے۔ مائو نینگ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ایران کی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران اپنے مسائل و مشکلات پر قابو پا لے گا اور اس ملک میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

 

ٹیگس