Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • روس اور چین گرین لینڈ کے لئے خطرہ نہیں ہیں: روسی وزارت خارجہ

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے زور دے کر کہا ہے کہ روس اور چین گرین لینڈ کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ روس اور چین گرین لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ گرین لینڈ پر قبضے کے تعلق سے روس اور چین کوئی خطرہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی دھمکی بھی نہیں دی ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر امریکہ گرین لینڈ کو حاصل نہیں کرے گا تو روس یا چین اس پر قبضہ کر لیں گے لیکن وہ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی صورت میں نیٹو مزید طاقتور اور مزید مؤثر ہو جائے گا اور اس سے کمتر کوئی بھی چیز ناقابل قبول ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر گرین لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر ہمیں امریکہ اور ڈینمارک میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنا پڑے تو ہم ڈینمارک کا انتخاب کریں گے جبکہ یورپی ممالک بھی گرین لینڈ کے بارے میں امریکہ کے فیصلے کی واضح طور پر مخالفت کر چکے ہیں۔

 

ٹیگس