روس اور بیلاروس نے ایران میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایران کے حالیہ حالات پر گفتگو کی اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مداخلت پسندانہ بیانات کی مذمت کی ۔روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا ۔
اس سے پہلے روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفون پہر گفتگو میں ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مذمت کی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel