سحر نیوزرپورٹ
ہندوستان میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اور تحریک بدستور جاری ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعے تشکیل دی گئی کمیٹی کے پاس جانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
یوتھ کانگریس کے اراکین نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر زراعت کی رہائشگاہ کے باہر تھالی بجا کر مظاہرہ کیا۔
ہندوستان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اور دہلی کی سرحدوں پر دھرنا منگل اڑتالیسویں دن بھی جاری رہا جبکہ سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین کو تاحکم ثانی معطلل کر دیا ہے۔
کسانوں کی تحریک کی حمایت میں فرانس میں مقیم سکھ بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
ہندوستان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اور دہلی کی سرحدوں پر دھرنا بدستور جاری ہے۔
کسان لیڈروں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر کانگریس پارٹی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔