Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۴
ہندوستانی حکومت کے پاس کردہ نئے اور متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے دارالحکومت دہلی کے اطراف میں وسیع پیمانے پر کسان دھرنا جاری ہے۔ کسان حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت انہیں واپس لینے کے بجائے ان میں ترمیم کرنے کی بات کر رہی ہے جسے کسان سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور کسانوں کے مابین جاری رسہ کشی کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ کسانوں نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ان کا اسی شکل میں احتجاج جاری رہے گا۔