ازبکستان کی وزارت ہنگامی امور نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک گودام میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی ۔
عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے 115 افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ہندوستان کی فساد زدہ ریاست منی پور میں ایک فوجی کو اغوا کرکے قتل کردیا گيا ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست لوئیزیانا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے-
مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ درنا شہر سیلاب سے تباہ ہوگیا ہے۔ دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوبی علاقے پر سوڈانی فوج کے ہوائی حملے میں چالیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
ہنگری کے ایئرشو میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیریا میں کشتی کے حادثے میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے لاپتہ ہونے والے بیشتر افراد بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد کوئتہ کے علاقے اغبرگ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔