ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پندرہ اپریل تک کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے حکومت پر پارلیمانی انتخابات کے قریب حزب اختلاف کی جماعتوں کے بینک کھاتے بند کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں ایک پروگرام میں کہا ہے کہ صرف 4 شادیاں کرنے کے وقت ہی شریعت اور حدیث کیوں یاد آتی ہے؟
یونائٹیڈ اپوزیشن فورم آسام نے سی اے اے کے نفاذ کے خلاف ریاستی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزيشن پارٹی کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی خفیہ سازشیں کامیاب نہيں ہونے دیں گے۔
ہندوستان میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے چند دن قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ہندوستان میں دوہزار چوبیس کے انتخابات کے پیش نظر سیاستدانوں کی دل بدلی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ہندوستان میں 2024 کے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں میں نقب زنی اور سیاستدانوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے علاقے اندرلوک میں پولیس اہلکار کے ذریعہ سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لات مارنے کے بعد صورت حال خراب ہوگئی۔