Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس پارٹی نے ٹرمپ کے روسی تیل کے دعوے پر وزیر اعظم مودی کو

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل کی درآمد بند کر دے گا۔ ٹرمپ کے اس دعوے پر کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر نریندر مودی ہدف تنقید بنایا ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہوں نے آپریشن سندور رُکوا دیا یا ہندوستان روس سے تیل کی درآمدات کم کر دے گا، وزیر اعظم اچانک "مونی بابا" (چُپ رہنے والے بابا) بن جاتے ہیں۔ کانگریس جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے یہ بات "ایکس" پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم  نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہی۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور کمیونیکیشن آفیسر جے رام رمیش نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے "اچھے دوست" نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل کی درآمدات کم کرے گا لیکن صدر ٹرمپ کے اس طرح کے دعووں پر وہ اچھا دوست اچانک "مونی بابا" بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے پہلے ہی تیل کی خریداری کم کر دی ہے اور اس عمل کو مزید تیز کر دیا ہے، اس ہفتے یہ دوسرا موقع ہے جب ٹرمپ نے اس طرح کے دعوے کئے ہیں۔

اس سے پہلے کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں۔ کانگریس پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہے اور یہ کہ مرکز کو اپوزیشن لیڈروں کو یا تو آل پارٹی میٹنگ بلا کر یا ان سے انفرادی طور پر بات کر کے اعتماد میں لینا چاہئے۔

 

ٹیگس