امریکہ نے یمنی فوج کی جانب سے اس کا جدید ترین ڈرون طیارہ MQ9 تباہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام پیغام میں، صیہونی حکومت کی فضائی سیکورٹی کی کئی دیواریں عبور کر کے یمنی میزائل کے تل ابیب تک پہنچ جانے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یمن کے لئے اسلحے بھیجے جانے کے بے بنیاد دعووں کو جھوٹ اور یمنی قوم کی توہین قرار دیا ہے۔
صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں غزہ کی جنگ اور فلسطین کے حوالے سے امریکا اور یورپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیل کی اتنی فکر ہے لیکن غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نےغزہ کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف کارروائياں مزید تیز کردی جائيں گی۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں میں سے ایک کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کے روز تل ابیب کے خلاف فوج کے منفرد میزائل آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واقعہ صیہونی دشمن کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کا ساتھی ہے اور اگر امریکہ نہ ہوتا تو صیہونی حکومت اس قسم کے جرم کا ارتکاب نہ کرتی۔
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ نومبر 2023 سے اب تک بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت سے متعلق اسّی بحری جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔