اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک عرب میڈیا کے ساتھ مختلف موضوعات منجملہ، شام کے حالات، جنگ غزہ اور یورپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے ایران کے خلاف یورپی ٹرائیکا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار داد بائيس اکتس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغرب اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ لگانے کی دھمکی دیتا رہا تو ایران کا نیوکلیر ڈاکٹرائن ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی سمت میں مڑ جائے گا۔
ایرانی وزيرخارجہ نے یہ بات ایٹمی انرجی کے بورڈ آف گورنرز کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی رابطے کے دوران کہا کہ بورڈ آف گورنرز کو امریکہ و یورپی ممالک کے سیاسی اہداف کو آگے بڑھانے کا پلیٹ فارم نہيں بننے دینا چاہیے۔
صدر ایران نے عوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم متحد اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہوں تو کوئی طاقت ہمارے عوام اور ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کرے گی۔
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی اف اور دوسرے بعض اہم شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کی اپیل کی ہے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی و یورپی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
حماس نے ایمسٹرڈیم میں پیش آنے والے واقعات کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک فطری ردعمل قرار دیا ہے۔
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔