Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • یورپ ایران پر توجہ دینے کے بجائے گرین لینڈ کو بچانے کی فکر کرے: روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ یورپ ایران پر توجہ دینے کے بجائے گرین لینڈ کو بچانے کی فکر کرے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یورپی یونین کے عہدیداروں کو نصیحت کی ہے کہ ایران پر توجہ دینے کے بجائے گرین لینڈ کی فکر کریں جس پر امریکہ قبضہ کرنے کے درپے ہے۔

ارنا کے مطابق روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے ریڈیو اسپتنک سے بات چیت میں کہا ہے کہ میں یورپی حکام  سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ گرین لینڈ کہاں ہے؟ یا انہیں  پتہ ہے کہ ایران کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا یورپ والے خود سے یہ نہیں پوچھنا چاہتے کہ وہ ایران کے بارے میں اتنا زیادہ اظہار رائے کیوں کررہے ہیں؟ جو دنیا کے کسی حدتک مختلف خطے میں گرین لینڈ سے دور واقع ہے۔

یورپ والے ایران پر اتنی زیادہ توجہ کیوں دے رہے ہیں اور گرین لینڈ پر ان کی توجہ اتنی کم کیوں ہے؟

روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  اس وقت وہ اپنی پوری توجہ گرین لینڈ پر فوکس کیوں نہیں کررہے ہیں؟ کیا آپ  یہ نہیں سمجھتے کہ یورپی حکام نے اپنے عوام کی توجہ اس حقیقت سے ہٹانے کے لئے کہ ان کے  جزیرے پر کسی ریفرینڈم کے بغیر ہی قبضہ کیا جارہا ہے، ایران کو ایک بہانے میں تبدیل کرلیا ہے۔

انھوں نے یورپی یونین کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ایران میں بلووں کی کھل کر حمایت کررہی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ماریا زاخا رووا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  بین الاقوامی اصول وضوابط دم توڑ رہے ہیں، کہا کہ یورپی یونین کے اقدامات بلووں کی کھلی حمایت کے مصداق ہیں۔ 

 

ٹیگس