یوکرین میں جنگ طویل ہونے اور اخراجات بڑھنے کے بعد جرمن چانسلر نے اس ملک کی عالمی حمایت کم ہونے کی خبردی ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرین کی مالی مدد اور ہتھیاروں کی سپلائی میں کمی کی ہے۔
امریکہ کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے بحران کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔
یوکرینی صدر کے سابق مشیر نے روس کے مقابلے میں یوکرین میں زیادہ ہتھیار بنائے جانے میں ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔
یورپی یونین کی فوجی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغرب موسم بہار تک، یوکرین کے چالیس ہزار فوجیوں کی ٹریننگ کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سےگولہ بارود کی وعدہ شدہ مقدار حاصل کر لے گا۔
روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حکام کے بیانات، امن اور جنگ بندی کے حصول کے لئے ان کے عدم رجحان کے غماز ہیں ۔
ایران نے کہا ہے کہ یورپی حکمرانوں کے نزدیک انسانی حقوق نام کی کوئی چیز بھی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔
یورپی کمیشن کی چیئرمین نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند صیہونیوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کا تشدد بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کو نسل پرستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ غاصب صیہونی خود کو برتر نسل اور دوسروں کو پست انسان سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہایت بےدردی سے ہزاروں بچوں کا قتل عام کیا۔