برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربین نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کا قتل عام ان ہتھیاروں سے کیا جا رہا ہے جو امریکہ اور برطانیہ نے صیہونی حکومت کو دیئے ہيں۔
برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ غاصب صیہونی حکومت کو مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے غیظ و غضب سے بچانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔
برطانوی ادارے ٹل ماما نے دائيں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں ميں خوف و وحشت پیدا کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کی مصر اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے جس میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل سمیت خطے سے جڑے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
برطانیہ میں تین بچوں کے قتل کے خلاف ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں انتہاپسند مظاہرین نے اسلام مخالف نعرے لگائے اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے کوارٹر فائنل میچ میں پینالٹی شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو چار دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت میں فلسطینی حامیوں نے یورپ کے بعض ملکوں کی سڑکوں پر نکل کرمظاہرے کئے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا-
نصف سے زیادہ یعنی 53 فیصد برطانوی پانچ سال پہلے کے مقابلے میں غریب ہو چکے ہیں۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹی شن کے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔
لندن پولیس نے برطانوی وزارت خارجہ کے سامنے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے کئي افراد کو گرفتار کر لیا۔