-
ایرانی ریسکیورز کی طرف سے ترکی کے شہر ادیامان میں زلزلہ زدگان کی مدد
Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کی ہلال احمر کی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، علاقے کے لوگوں کو رہائش اور حرارتی نظام کے حوالے سے اب بھی مدد کی ضرورت ہے۔
-
ترکیہ نے ایران کو گلے لگا لیا (ویڈیو)
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ترکیہ کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر کرم کینیک نے اپنے ایرانی ہم منصب پیر حسین کولیوند کو بڑے جذباتی انداز میں گلے لگایا اور زلزلے کے بعد انکی ٹیم کی امدادی سرگرمیوں کی خوب قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو جب کبھی دشوار حالات کا سامنا کرنا پڑا اُس نے ایران کو اپنے ہمراہ پایا ہے اور باوجود اس کے کہ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اپنے یہاں آنے والے (خوی) زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھی، اُس نے ہماری مدد سے گریز نہیں کیا اور بھرپور مدد کی۔
-
زلزلے سے یوں تباہ ہوا ترکیہ کا انطاکیہ شہر (ویڈیو)
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۶6 حتائے ریاست کے صدر مقام انطاکیہ میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے۔ ویرانی کی وسعت کو اس ویڈیو میں دیکھیئے۔ فروری کو آنے والے بھیانک زلزلے نے ترکیہ کے دس صوبوں کومتاثر کیا۔
-
ترکیہ شام زلزلہ؛ اموات اکتالیس ہزار سے گزر گئیں
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۷ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد اکتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
-
ترکیہ؛ زلزلے نے یوں رخ بدل دیا دو شہروں کا (ویڈیوز)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۳۶ فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے بھیانک زلزلے نے چند لمحوں کے اندر حسین نظاروں کو اجڑے دیاروں میں تبدیل کر دیا۔ ان عبارتوں کے مخاطب اگر مسلمان ہوں تو آیات و احادیث شریفہ کی روشنی میں انکے لئے اس قسم کے اتفاقات و واقعات میں بہت سی عبرتیں پوشیدہ ہیں۔
-
کشمیری عوام بھی زلزلہ متاثرین کے لئے میدان میں آ گئے (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۱ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں نے بھی ترکیہ اور شام گزشتہ ہفتے آئے بھیانک زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد اکٹھا کرنا شروع کر دی ہے۔ we tha halping hands نامی ایک غیر سرکاری ادارے نے دونوں ممالک کے لئے عوامی امداد اکٹھا کرکے اُسے وہاں بھیجنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔
-
مسلح ترک فوجیوں کی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں گشت (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۲ترکیہ؛ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں چوری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہونے کے بعد ترکیہ کے مسلح فوجی علاقے میں گشت پر مامور کر دئے گئے ہیں۔ اب تک دسیوں چوروں اور لٹیروں کو سکیورٹی اہلکار گرفتار کر چکے ہیں۔
-
انسان دوستانہ امداد لے کر ایران کا ساتواں طیارہ شام پہنچا (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۳شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتواں طیارہ امدادی ساز و سامان لے کر شام کے حلب ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ اس طیارے میں ۳۰ ٹن کھانے پینے کا سامان اور ملک پاؤڈر لدا ہوا تھا۔
-
ترکیہ؛ زلزلے سے اموات 22 ہزار تک پہنچ گئیں، شام؛55 لاکھ بے گھر(ویڈیو)
Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی تعداد 22327 تک پہنچ گئی ہے جب کہ شام میں 55 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
-
زلزلہ کی ایسی ویڈیو جس نے دلوں کو منقلب کر دیا
Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۵شام سے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے دو بچوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک ننہی بچی اپنے چھوٹے بھائی کو اپنے ہاتھ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی کہنی کو اسکی سپر بنائے ہوئے ہے اور ساتھ ہی امدادی کارکن سے یہ کہہ رہی ہے کہ اگر تم ہمیں یہاں سے نکال لو تو میں تمہاری خادمہ بن جاؤں گی!!!