Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ استعماری اور استکباری طاقتوں کا سرغنہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ بعثت ایک مسلسل اور دائمی تحریک ہے فرمایا کہ بعثت کی برکتوں سے ہر دور میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عید بعثت رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر حکومتی عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں نیز عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نےاس موقع پر ملت ایران، عظیم مسلم امہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو عید بعثت رسول اسلام (ص) کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ پیغمبر اسلام کی بعثت دنیا کے حریت پسندوں کے لئے بھی حقیقی معنی میں عید ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دنیا کے طاقتور، شیطانی ڈھانچے کی نظریں ملکوں اور قوموں کے قدرتی وسائل، ان کی مستند ثقافت اور ان کے قومی اور اسلامی تشخص پر ہیں اور وہ انہیں تباہ و برباد کرنے اور ان پر قبضہ جمانے کے درپے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج کی جانب اشارہ کرتے کہا کہ استعمار اور استکبار کی مکمل مثال آج کی امریکی حکومت ہے جو دنیا کی چند مالیاتی طاقتوں اور سرمایہ داروں کے زیر اثر ہے۔

ٹیگس