غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے-
بین الاقوامی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے صیہونی فوج کے رفح ميں داخل ہونے کے بعد مزاحمتی گروہوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم دس اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں.
جنوبی غزہ کے رفح علاقے کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ رفح شہر پر صیہونی فوج کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تجویز کیے گئے تمام منصوبے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی مخالفت کی وجہ سے ناکام اور بے نتیجہ رہے ہیں۔
امریکہ میں جاری طلبا تحریک کےتسلسل میں دنیا کے بہت سے ملکوں میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل اسلام آباد میں طلبہ کا سیو غزہ مارچ دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا، تمام شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے رفح میں چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-
غزہ پٹی اور رفح شہر پر صیہونی حکومت کے بھرپور اور شدید حملوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جس میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے کے حصول میں سنجیدہ نہیں ہے۔
امریکہ کے میساچوسٹ ایم آئی ٹی کالج ميں فلسطین کے حامی احتجاجی طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران فلسطین کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے-