Jan ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خون کی پیاسی دہشت گرد صیہونی حکومت، اسرائیلی وزیرجنگ کا بیان غرب اردن کی تباہی کی طرف اشارہ

جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے جاری جرائم کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیرجنگ نے غرب اردن میں دیوار آہنیں نامی آپریشن جاری رکھنے پر زور دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی وزیرجنگ یسرائیل کاتس نے القسام بریگیڈ کے دو اراکین کی شہادت پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن میں کارروائياں جاری رہيں گی۔ ایسے عالم میں جب صیہونی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین کو عالمی عدالت میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم انجام دینے پر مقدمے کا سامنا ہے۔

صیہونی وزیرجنگ یسرائیل کاتس

صیہونی وزیرجنگ نے دعوی کیا ہے کہ قتل و دہشتگردی کے حامیوں کو اس کا تاوان دینا ہوگا اور ہم جنین کیمپ میں دہشتگردوں اور دہشتگردانہ ڈھانچے کوختم کرنے کے لئے پوری طاقت سے دیوار آہنیں آپریشن جاری رکھیں گے۔

 

ٹیگس