Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • جنگ دوبارہ شروع کرنی چاہیے، انتہا پسند صیہونی وزیر کا بیان

صہیونی حکومت کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد صہیونی انتہا پسند رہنما، نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اسرائیل کی توہین قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے کو ختم کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کو فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

ٹیگس