اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے خبردار کیا ہے رفح پر حملہ ناقابل برداشت ہوگا اور حماس اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے ایک قدم اور آکے بڑھائيں-
قاہرہ سے حماس کے مذاکراتی وفد کی قطر واپسی کے ساتھ ہی میڈیا ذرائع نے اتوار کی رات سی آئی اے کے سربراہ کی دوحہ روانگي کی خبردی ہے۔
حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم ایک ہمہ گیر اور جامع سمجھوتہ چاہتے ہیں جس سے صیہونیوں کی جارحیت بند ہو اور غزہ سے صیہونی فوجیوں کا انخلا اور جنگی قیدیوں کے تبادلہ یقینی ہو۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامیوں نے ایک بڑے اجتماع اور علامتی دھرنے میں اپنی حکومت سے فلسطین کے دفاع اور غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے-
جنوبی غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کی بمباری میں بائبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
صہیونی میڈیا نے پیر کی صبح خبر دی ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی مظاہرین نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے خاموش مظاہرہ کیا ہے-
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامی طلبا نے امریکہ اور یورپ کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مغربی حکومتوں کے سرکچلنے والے اقدامات کی مذمت کی-
تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ یہ تحریک کسی بھی صورت میں ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس میں غزہ کے خلاف جنگ کا خاتمہ، واضح طور پر شامل نہ ہو۔
ہفتے کی رات کو مقبوضہ سرزمین پر ننتیاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے تشدد اختیار کرگئے اور تل ابیب کی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا-
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے فلسطین کی حمایت میں یمن کے دلیرانہ موقف کو سراہا ہے۔