Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی استقامت کی حمایت پر ایران کی قدردانی؛ انصاراللہ یمن کے سربراہ کا خطاب

انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف ایران کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف ایران کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے استقامتی محاذ کی حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے دشمن، کینہ پرور، لالچی اور وحشی ہیں اور وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے اپنے خطاب میں، حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن طوفان الاقصی میں القسام بریگیڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سید عبدالمک الحوثی نے کہا کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور مدد دینی فریضے کی حیثیت سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے غزہ پر حملے میں فلسطینی استقامت کو ختم کرنے کی لیکن ناکام رہے۔ الحوثی نے کہا کہ دشمن غرب اردن میں اپنی جارحیت میں غزہ میں اپنی شکست کی تلافی کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ٹیگس