Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں شہادت پسندانہ کارروائی، حماس کی جانب سے فلسطینی مجاہد کی بہادری کی قدردانی

تحریک حماس نے کہاہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی مخالف تازہ کارروائی، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی "تیاسیر" چوکی پر صیہونیوں کے خلاف ایک فلسطینی شہری کی کارروائی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی اس بات پر تاکید ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیتوں کا جواب دیا جائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی۔
تحریک حماس نے تاکید کی کہ مغربی کنارے ميں واقع جنین، طولکرم اور طوباس کے کیمپوں میں عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری جرائم فلسطینی عوام کے ارادے کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بنیں گے۔ اس تحریک نے مغربی کنارے کے لوگوں کے جہاد اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے صیہونی غاصبوں اور صیہونی آبادکاروں کے ساتھ سخت مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

ٹیگس