فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اس علاقے کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی فوج کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 37,834 ہو گئی ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کا بہیمانہ قتل عام صدی کا سب سے بڑا ظلم اور جرم ہے اور یمن مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطین کے معصوم بچوں کے خلاف قتل و گرفتاری سمیت مجرمانہ اور بہیمانہ اقدامات کی پاداش میں اقوام متحدہ نے غاصب صیہونی ٹولے کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
رفح پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ کے مختلف شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت ميں یونیورسٹی طلبا اور عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کی نسل کش حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
جنوبی غزہ کے رفح شہر سے پناہ گزینوں کو جبری طور پر نکال باہر کرنے کی بابت انسانی حقوق کی نگراں تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سخت خبردار کیا ہے-
یورپی کمیشن کے ترجمان نے غزہ پٹی میں اجتماعی قبریں ملنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کے بارے میں واشنگٹن کا موقف منافقانہ ہے۔