جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں پیر کی سہ پہر عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت چار اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چین کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
گزشتہ ہفتوں کے دوران شدید گرمی سے بے حال ہوا ہندوستان اب شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر آ گیا ہے۔
ہندوستان نے زمبابوے سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں اسے شکست دے دی۔
ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہندوستان اور ایران کی ممتاز سیاسی و ثقافتی شخصیات کی شرکت سے پردیس کے مجاہد عنوان سے نواں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہندوستانی ٹیم کے تمام میچز ایک ہی وینیو رکھے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی ہندوستانی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے بارے میں اپنے موقف کو حتمی شکل دے گا۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک مذہبی تقریب کے دوران آج زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کل نافذ کئے جانے والے تین فوجداری قوانین کے خلاف سی پی آئی ( ایم ایل ) نے آج ملک گير کال دے کر ان قوانین کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے احتجاجی مارچ نکالا ہے-
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ہندو سماج کو پرتشدد اور جھوٹا کہنے کی مذمت کی اور کہا کہ مسٹر گاندھی کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے ان کا وقار اور سیاست کی سطح گر گئی ہے۔