ممبئی کے ایک قدیم اخبار روزنامہ ہندوستان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پرایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں تمام مذاہب سے وابستہ دانشوروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے نئے شاہی امام کی تاج پوشی کردی گئی ہے، نئے شاہی امام سید شعبان بخاری ہیں۔
ہندوستان میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گیان واپی مسجد کمپلیکس میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا جاری رہے گی۔
ہندوستان کی قدیم اور اہم پارٹی کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے درمیان آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لئے اتحاد ہوگیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے دہلی سمیت پانچ ریاستوں میں اتحاد کا اعلان کیا ہے۔
آسام حکومت نے ریاست میں کم عمری کی شادی پر پابندی لگانے کے لیے مسلم نکاح اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ انیس سو پینتیس کو ختم کر دیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے کاس گنج ضلع میں ٹریکٹر ٹرالی کے تالاب میں گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت کی وزارت محنت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ملازمتوں میں مسلمانوں کی حصہ داری میں 6 اعشاریہ 8 فی صد تک کی کمی آئی ہے۔
ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع ٹخنے میں لگی چوٹ کی وجہ سے’آئی پی ایل 2024‘ سے باہرہوگئے ہیں۔
ہندوستان میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کے کسان بھائی بہنوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) پارٹی کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ 25 لاکھ کا قلم اور 15 لاکھ روپے کا سوٹ استعمال کرنے والے پی ایم مودی غریب ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔