شمالی سکم میں لہونک جھیل پر بادل پھٹنے سے وادی لاچن میں تیستا ندی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جس کی وجہ سے منگل کی رات تقریباً ایک بجے آنے والے سیلابی ریلے میں فوج کے 23 اہلکار بہہ گئے۔ جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر مزید 7 مریضوں کی موت کے بعد اس اسپتال میں مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں دارالحکومت دہلی سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے اہلکاروں نے کئی صحافیوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسی کئی الیکٹرانک چیزیں اپنے قبضے میں لے لیں۔
ہندوستان میں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے تنگ 92 سالہ دادی نے گنتی اور حساب کتاب سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی (ص) کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے۔
بنگلادیش میں ڈینگی کے پھیلاؤ سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
منی پور میں ہجوم نے وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر پر دھاوا بولا تاہم سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا۔
امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلی کر کے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔