Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو نافذ

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو نوجوانوں کی لاشوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ریاست میں کشیدگی بڑھ گئی۔ پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ جھڑپوں کے بعد ریاستی دارالحکومت میں فوری طور پر کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ ہونے والی لڑکی اور لڑکے کی مردہ تصاویر وائرل ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن کی قیادت بنیادی طور پر طلباء نے کی۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں روک دیا گیا۔
بدھ کی صبح وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب کانگلا قلعہ کے قریب احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور حالات پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس