رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہم عزادار ہیں لیکن ہماری عزاداری عزائے سید الشہدا کی طرح ،خود زندہ اور زندگی بخش ہے۔
ایران کے میزائلی حملے کو مختلف ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نیز سوشل میڈیا نے فورا اور وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور بعض دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایرانی افواج کے میزائل آپریشن اورغزہ اور لبنان میں کشیدگی کے بارے میں فون پر بات کی۔
صدر ایران نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایرانی قوم کی عزت اور غرور پر آنچ نہیں آنے دینگے اور اگر صیہونی حکومت نے کوئی غلطی کرنا چاہی تو اسے اس سے کہیں زیادہ سخت منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کو نئے میزائلی جواب کے بارے میں کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے نئی خباثت کی تو اگلا جواب اور تباہ کن ہوگا۔
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کو غیرملکی میڈیا نے وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ ایران ، کسی بھی شریر جارح کا ہر سطح پر جواب دے گا اور اسے پچھتانے پر مجبور کردے گا۔
ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ وعدہ صادق دو آپریشن، اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کی ایک جھلک ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے کوئي اور جنایت کی تو اگلا جواب کئي گنا محکم ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے بتایا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق دو اپنے اہداف میں پوری طرح کامیاب رہا ہے۔