آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام و المسلمین احمد مروی نے کہا ہے کہ ضرورت ہے کہ آج کے نوجوان نسل میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہو سکیں،یہ اہم ذمہ داری علمائے دین اور مبلغین اسلام پر ہے۔
ایران کی قومی روبوٹکس ٹیم نے 7 سے 17 سال کی عمر کے گروپ میں عالمی چیمپئن شپ کا رنر اپ ٹائٹل جیت لیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کے لوگ یورپی ممالک خاص طور پر جرمنی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی حمایت کے بجائے غزہ میں صیہونیوں کی جانب سے جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تحریک حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو اور غزہ کے تابعین اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مجرمانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
میرجاوہ بارڈر سے سیستان و بلوچستان پہنچنے والے پاکستانی زائرین کے پہلے قافلے کی آمد کے ساتھ ہی زاہدان میں اربعین حسینی کے زائرین کے قافلوں کو فیول کی فراہمی کا کام ہفتے کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔
پارلیمنٹ کے امور میں صدر مملکت کے مشیر شہرام دبیری نے چودہویں حکومت کے مجوزہ وزراء کے ناموں کی فہرست مجلس شورائے اسلامی کے پارلیمانی بورڈ میں پیش کردی ۔
ایران اور حزب اللہ لبنان کے انتقامی حملوں سے لاحق تشویش کے باعث مقبوضہ فلسطین کے باشندوں اور حکام پر خوف کا سایہ منڈلا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیرنے کہا ہے کہ صرف طاقت کی زبان سمجھنے والی حکومت کو سخت سزا دینے کے مقدمات فراہم ہو چکے ہيں ۔
حیفا شہر میں عارضی طور پر ایک بہت بڑا زیرزمین اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے بیڈز لگائے گئے ہیں۔