حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مختلف ممالک کی جانب سے مذمتی بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ کی تہران میں ہوئی شہادت پر عالمی ردعمل سامنے آیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
منگل کی سہ پہر کو ہونے والی صدرمسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں اعلی سیاسی اور دفاعی حکام کے علاوہ غیر ملکی اعلی وفود کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آرمینیا کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران زنگزور گذرگاہ کو آرمینیا کے لئے نقصان دہ سمجھتا ہے اور اپنے اس موقف پر قائم ہے۔
ایران کے نئے صدر نے صیہونیوں کے گھناؤنے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور مجاہدین کی شدید مزاحمت کو قابل فخر قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے مطالبات کی ایران کی جانب سے بھرپور حمایت جاری رہے گي اور کوئی بھی عنصر اس راہ میں ہماری قوت ارادی میں خلل نہیں ڈال سکتا۔
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے مقبوضہ جولان میں پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار حزب اللہ کو قرار دینے کے صیہونی دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنا تمام رکن ملکوں کا مسلمہ قانونی حق ہے۔