اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ جرمنی میں اسلامی مراکز کو بند کیا جانا اسلام دشمنی اور صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھایا گيا ایک سیاسی اقدام ہے اور جرمن حکومت کو اس کے نتائج قبول کرنا چاہیے۔
ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج اتوار کو صدارتی تقرری کا حکم ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹرمسعودپزشکیان کو اعطا کریں گے-
منتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ میں آپ کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کو اپنی گردن پر ایک سنگین طوق سمجھتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی باتیں سنوں گا اور ان پر عمل کروں گا۔
ایران کے شہر مشہد میں طلبہ نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پیرس اولمپکس میں صیہونی کھلاڑیوں کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کا خون ظالم کے دامن سے کبھی بھی نہيں مٹتا۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کے فلور پر اپنے خطاب کا آغاز ایران مخالف بیان بازی سے کیا۔
جرمنی میں متعدد اسلامی مراکز کی بندش پر جرمن سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گيا۔
ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے نے رواں ایرانی سال میں اپنے خلائی پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال میں 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔
بیلجيئم کے نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط لکھا ہے۔