ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ سید احسان خاندوزی اسلامی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو جدہ پہنچے تھے۔ اس سفر کے دوران انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ائمۂ بقیع علیہم السلام کی زیارت بھی کی۔
علاقائی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ایران کےتعلقات فروغ پا رہے ہیں اور ایران کو تنہا کرنے کی امریکی و صیہونی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین اب علمی و سائنسی تعاون کا آغاز ہونے جا رہا ہے، یہ خبر ایران کی وزارت علوم کے مرکز برائے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے سربراہ نے دی ہے۔
عبری زبان کے ایک میڈیا نے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے معاہدے نے نتن یاہو اور اسرائیل کے پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
سعودی عرب کے فوجی حکام نے ایران کے ناظم الامور کے جدہ پہنچنے پر اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایک صیہونی محقق نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل خطے میں اسلامی حلقے میں گھرا ہوا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو سراہا اور کہا کہ تہران و اسلام آباد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر انسانی حقوق کے دعویداروں کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے حمایتی ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین وفود کے تبادلوں کو علاقے کے لئے صلح و آشتی اور امید کا باعث قرار دیا ہے۔
ایران کے نوجوان قاری یونس شاہ مرادی نے سعودی عرب میں منعقد ہوئے ’’عطرالکلام‘‘ قرآنی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ ۳۰ لاکھ سعودی ریال کی انعامی رقم کے مستحق قرار پائے۔ اس مقابلے میں سعودی عرب کے قاری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔