عراق کے جنگی طیاروں نے صوبۂ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ استقامت کے مجاہدین نے غرب اردن کے شہر جنین کی فضائي حدود میں صیہونی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو اپنے حملے کا نشانہ بنایاہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی سیکورٹی فورسز نے طولکرم کیمپ میں ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے حلب ایئرپورٹ پر ناجائز صیہونی حکومت کے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام میں حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان ایران کی صنعتی مصنوعات کے لئے بہترین بازار ہے۔
حماس کے ایک رہنما نے صیہونی ریاست سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ صیہونی ریاست مزاحمتی فورسز کی جوابی کارروائی کو تحمل کرنے کے قابل نہیں اور المرت اور دوسرے صیہونیوں کی طرح، نتن یاہو کی حکومت بھی گرنے والی یے۔
حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کا دفاع کوئی الزام نہیں بلکہ فخر کی بات ہے۔
سویڈن کے ایک اور انتہا پسند شہری کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مسلم امہ میں غم و غصہ پھیلتا جا رہا ہے۔
برطانیہ کی غیر اسلامی پالیسیوں کے خلاف لندن کے اسلامک سینٹر کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا گیا۔