ہندوستان میں مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے خادم الحجاج کے لئے بجٹ جاری نہ کئے جانے کی بنا پر عازمین حج اور مسلم تنظیمیں ناراض ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے ایک گروہ نے یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہرے کے دوران صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
افغانستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں داعش سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کو دینی جمہوریت کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیا۔
سعودی مبلغ نے آل سعود کے حکمرانوں پر کرارا وار کرتے ہوئے اُن سے دین اسلام کی تباہی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کا زور و شور ہے، حتی لاطینی امریکی ممالک بھی سے محفوظ نہيں رہے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ صحت مند ہیں اور سعودی عرب اور اسرائیل نے ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی تھیں۔
دہشت گرد کروہ نصرہ فرنٹ نے شام اور ترکی کی نزدیکی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ترکی نے ڈرون لڑاکا طیارہ بنانے کی کوشش کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک انتہا پسند صیہونی وزیر کے ذریعہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔