پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نسل کش اسرائیلی فوجیوں کے آرمی ہیڈکوارٹر پر 200 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو اس بنا پر کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ اور دوہرے معیار کی حامل ہے، تسلیم نہیں کرتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدرمحمد مخبر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں پوری دنیا میں پائیدارامن اور ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کو اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی کی حیفا بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے.
غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوج کے ہوائی حملوں میں چوبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل مختلف جہادی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف وسیع کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
صیہونی حملے کی دھمکی ملنے کے بعد غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے یورپی اسپتال کو خالی کرالیا گیا۔
صیہونی میڈيا نے لبنانی مزاحمت کےحملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے میزائلی اور ڈرون حملوں میں ایک سو تیس صیہونی بستیاں ویران ہوگئی ہیں۔