جنوبی اور مشرقی لبنان کے ایک علاقے میں مجلس ترحیم پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے
تحریک استقامت کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا ایک ہزار صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں ۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی، امریکی اور یورپی مثلث کا ہدف، خطے میں مزاحمت کو تباہ کرنا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن نے صیہونی حکام کی طرف سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے قتل کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ مزاحمت پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے میں دو بلیسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوج کے جدیدترین ڈرون ہرمس کو مار گرایا ہے۔
حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور صیہونی بستیوں کو نشانہ بنانے اور اس حکومت کے متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی کرنے کی خبر دی ہے۔
لبنان کے وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11 صحافی اور 163 طبی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں دو ایرانی شہریوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے سلامتی کونسل پر صہیونی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔