جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت جاری، ایک بار پھر ڈرون حملہ
اطلاعات کے مطابق جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملے میں ڈرون طیاروں کے ذریعہ ایک علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے تازہ ڈرون حملے اور جارحیت کی اطلاع دی ہے۔ المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے تازہ ڈرون حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے "عدیسہ" کو نشانہ بنایا۔
تازہ جارحیت میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج، یونیفل، نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں ان فورسز کے آپریشنل علاقے میں اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ 2006 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 میں حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور اسرائیل کے لبنان سے انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel