صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے نے قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد بھاری تعداد میں صیہونی پولیس نے نیتن یاہو کے گھر کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے یحیی سنوار کی شہادت پر پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ یحیی سنوار نے امریکی-صیہونی منصوبے کے مقابلے ميں ڈٹے رہے اور اپنا خون فدا کردیا۔
یمن، اردن اور ترکیہ کے عوام نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے دوران پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں"قادر دو" اور "نصر ایک" کی رونمائی کردی۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اپنے تازہ ترین جرائم میں لبنان کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں مقوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کو تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو معطل کرنا چاہیے۔
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ بنیامینہ میں حکومت کی گولانی بریگیڈ بیرکوں میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں 15 صیہونی فوجی ہلاک اور 67 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔