Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ہمارے لئے امام خامنہ ای کا وجود عصر حاضر  کی برکات  میں سے ایک ہے: شیخ نعیم قاسم

اطلاعات کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہمارے درمیان امام خامنہ ای کی موجودگی عصر حاضر کی برکات میں سے ایک ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی کتاب "درسنامہ غنا و موسیقی" کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کہ "ہمارے درمیان  امام خامنہ ای کی موجودگی عصر حاضر کی  برکات میں سے ایک ہے۔"

انہوں نے کہا کہ لبنان کے حکام امریکہ کے ملازم نہیں ہیں اور ہمیں یہ بات قبول بھی نہیں ہے،  ہم لڑائی کے اس مرحلے میں ہیں جس میں بہت تکلیف اور امید ہے کیونکہ اسرائیل کو اپنے مقاصد کے حصول میں شکست ہوئی ہے اور نہ ہی وہ اپنے مقاصد میں کامیاب  ہو سکے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ  کوئی بھی چیز نئی نہیں ہے سوائے اس کے کہ امریکہ سیاست کے ذریعے وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اسرائیل نے جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کہیں بھی قتل عام کر سکتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ استحکام قائم ہوگیا اور مستقبل اسرائیلی حکومت کا ہے۔ لبنان اور خطے میں امریکہ کی مداخلت واقعاً غلط اقدام ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ نسل کشی اور جرائم کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ اس کے پاس توسیع پسندانہ منصوبہ ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے "عظیم تر اسرائیل" یا گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا مطلب امریکہ کی خدمت کرنا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ٹرمپ پوری دنیا میں کیا کر رہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کو ایک آزاد، محبوب، خودمختار اور مضبوط ملک رہنا چاہیے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں کیونکہ حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کی طاقت کا حصہ ہیں اور وہ (دشمن) لبنان کی طاقت نہیں چاہتے ہیں،  دھمکیوں کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوگا، تمام حربے اور دباؤ وقت کا زیاں ہے۔

 

 

ٹیگس