Oct ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • قابض صیہونی حکومت کا غزہ کے مرکز پر فضائی حملہ / تین افراد شہید

صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے آج (اتوار) دوپہر کے وقت دیر البلح شہر کے مغربی علاقے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  فلسطینی ذرائع کے مطابق، دہشت گرد اسرائيلی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے دیر البلح کے مغرب میں واقع “ٹویکس کیفے” پر فضائی حملہ  کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی و عسکری قیادت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں ہوئے بم دھماکے اور رفح میں ہوئے واقعے کے ردِعمل میں غزہ پر حملے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون اور قراردادوں کو لے کر کبھی بھی پابند نہیں رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی اس نے غزہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ لبنان میں ہوئی جنگ بندی کی بھی کھلی خلاف ورزیاں کیں تھیں۔ 

 

ٹیگس