ہندوستان کی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش آج بھی جاری رہی ۔
ہندوستان میں آج 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، دہلی میں مرکزی تقریب میں فرانس کے صدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ہندوستانی کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا کو آسام کے شہر گوہاٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گيا ہے جس پر کانگریسی کارکنوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست گجرات کے علاقے وڈودرا میں ایک تالاب میں کشتی پلٹنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کرملین نے اعلان کیا ہے روسی صدر ولادیمیرپوتین نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ریاست منی پور کے تاریخی علاقے کھونگجوم سے شروع ہونے والی یاترا کی قیادت کانگریسی رہنما راہل گاندھی کررہے ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند برسوں میں دنیا کی 3 بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا۔
ہندوستان کی عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زیادہ لیڈران نے کہا ہے کہ 2014 میں مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں عیسائی برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کے لوگو اور سلوگن کی رونمائی کردی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم تحریک حریت کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔