ہندوستان کے آئندہ ماہ منقعد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکہ کے انکار کے بعد اب فرانس نے تقریب میں شرکت کا اقرار کرلیا ہے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی ملک میں واحد پارٹی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست گجرات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں دنیا کے سب سے بڑے آفس کمپلیکس کا افتتاح ہوگیا۔
ہندوستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی حکومت اور 15 ریاستوں کی حکومتوں میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا دورۂ ہندوستان منسوخ کردیا ہے۔ ان کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں آج بھجن لال شرما نے وزیراعلیٰ اور دیا کماری اور پریم چند بیروا نے نائب وزرائے اعلیٰ کے طور پرعہدے اور رازداری کا حلف لے لیا۔
ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں سے آج چار ریاستوں میں ووٹنگ کی گنتی ہوئی جس میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو اور تلنگانہ میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کی ایک سو انیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے آج اس ریاست میں ووٹ ڈالے گئے۔
ہندوستان کے کسانوں کی تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں آل انڈیا اجلاس کے تحت دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔
ہندوستان کی دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ شام 5 بجے تک مدھیہ پردیش میں 71 اعشاریہ 16 فی صد اور چھتیس گڑھ میں 68 اعشاریہ 15 فی صد ووٹنگ ہوئی۔