Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • مودی پوتین کے ساتھ ہندوستانیوں کا اہم معاملہ اٹھائیں گے

وزیراعظم مودی روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کا معاملہ پوتین کے ساتھ اٹھائیں گے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو روس اور آسٹریا کا دورہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری نے بتایا کہ یہ سفر روس اور آسٹریا کے سربراہان مملکت کی باضابطہ دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نریندر مودی پہلے پیر کے روز ماسکو پہنچیں گے جس کا مقصد بائیسویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت ہے۔
موہن کواترا کے مطابق اس موقع پر نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مبینہ طور پر روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کی بھرتی اور پھر انہیں یوکرین محاذ پر بھیجے جانے کا معاملہ بھی اٹھائیں گے اور ایسے تمام ہندوستانی نوجوانوں کو آزاد کرنے اور گھر واپس بھیجنے کی بھی درخواست کریں گے۔ روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ منگل کو آسٹریا بھی جائیں گے جو اس ملک کا ان کا پہلا دورہ ہو گا۔ ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کا آسٹریا کا آخری دورہ چالیس سال پہلے ہوا تھا۔

ٹیگس