فلسطین کے مزاحمتی گروہ نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب فوجیوں کے ساتھ شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے ایک علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کو فلسطینیوں کا اصولی حق قرار دے دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
یورپی یونین نے اسرائیلی اسمبلی (کنیسٹ) کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے ان کی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کی مذمت کی ہے۔
تل ابیب پر یمن کے ایک اسپیشل ڈرون آپریشن کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کے القاہرہ کالج پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے حماس کی پیش کردہ شرائط کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے آج منگل کے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم تئیس فلسطینی شہید اور ترپن دیگر زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں صیہونی ٹولے کے بہیمانہ جرائم کے جواب میں تین کامیاب آپریشن کئے ہیں۔
صیہونی دہشتگرد لگاتار دوسو چوراسی ویں دن تھرمل اور کیمیائی میزائلوں اور بموں جیسے غیر روایتی اور ممنوعہ ہتھیاروں سمیت متعدد قسم کے اسلحوں سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اپنے نسل کشی کے عمل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔