ایران کے وزیرخارجہ نے ملت فلسطین کے حقوق کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں جہاداسلامی کے اہم کردار کو سراہا۔
نسل کش صیہونی حکومت کے فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ سولہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔
امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا حماس کو شکست دینے کا ہدف ناقابل تصور ہے۔
غزہ کے الشفاء اسپتال میں مریضوں اور میڈیکل عملے پر صیہونی فوجیوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
مصر ، اردن ، مراکش ، امریکہ ، برطانیہ اور تیونس میں غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہيں۔
حزب اللہ لبنان نے نسل کش غاصب اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں پر تازہ میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش بھی ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھ رہے ہیں اور وہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ روزے رکھ رہے ہیں۔
آئر لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی دائر کردہ شکایت میں وہ جنوبی افریقا کا ساتھ دے گا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج بدھ کو تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ صدر ایران سید ابراہیم رئيسی سے ملاقات کی۔
فلسطینیوں کے خلاف کئی ماہ کی صیہونی بربریت کے بعد فوری غزہ جنگ بندی کی قرارداد بالآخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہوگئی۔