اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کہ بربریت کو فوری طور پر روک دے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل کے جرائم اور منھ زوری میں شریک ہے اور اگر صیہونیوں کو امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو وہ اس شدت کے ساتھ جرائم انجام نہ دیتے۔
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہالینڈ میں بھی عوام نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان کے تحت غزہ میں صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
لبنان کی تحریک استقامت نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں اور فوجی مراکز کے خلاف بیس کارروائیاں انجام پانے کی خبر دی ہے۔
نیوز ویب سائٹ الطریق نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر صہیونی بربریت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں غزہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔
غاصب صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے اسپتالوں کا رخ کیا اور تین اہم اسپتالوں کو خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
غزہ کے شمالی علاقوں پر صیہونیوں نے بمباری کرکے ایک اور نوجوان صحافی کو شہید کردیا۔
لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران 3 ہزار 200 بار صیہونیوں پر بھاری وار کیا ہے۔